بیروت(رم نیوز)یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ کاجا کیلاس نے کہا ہے کہ اسرائیل کے انخلا کے بعد لبنان میں کسی بھی سکیورٹی یا فوجی خلا سے بچنے کے لیے اقوام متحدہ کی عبوری فورس (یو این آئی ایف آئی ایل) کے مینڈیٹ میں توسیع کی جائے۔ انہوں نے لبنانی فوج کے ساتھ تعاون بڑھانے کے لیے ایک نئے تربیتی مشن کے آغاز کا بھی اعلان کیا۔
یورپی یونین کا لبنان میں سکیورٹی خلا روکنے کے لیے اقوام متحدہ کے امن دستوں کی تعیناتی پر زور