نئی دہلی، احتجاج کے پیش نظر 250 سے زائد ٹرینیں منسوخ ، 57 میٹرو سٹیشن بند

نئی دہلی(رم نیوز)بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ کے احتجاج کے باعث سکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔ انتظامیہ نے حفاظتی نقطہ نظر سے نئی دہلی اور حضرت نظام الدین ریلوے سٹیشنوں کی 250 سے زائد ٹرینیں منسوخ کر دی ہیں جبکہ دہلی میٹرو کے 57 سٹیشنوں کے داخلی اور خارجی راستے بھی بند کر دیے گئے ہیں۔ مظاہرین انتخابی اصلاحات اور چیف الیکشن کمشنر کے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ پولیس کی جانب سے احتجاج کی اجازت نہ ملنے کے باوجود شہر کے اہم مقامات اور جنتر منتر کی طرف جانے والے راستے سیل کر دیے گئے ہیں۔