اسلام آباد(رم نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ذیابیطس کے بڑھتے ہوئے چیلنج سے نمٹنے کے لیے علاج کے ساتھ ساتھ بیماری سے بچاؤ پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی ہے۔ طبی ماہرین کے وفد سے ملاقات کے دوران انہوں نے نوجوانوں اور طلبہ میں صحت مند طرزِ زندگی، متوازن غذا اور جسمانی سرگرمیوں کو فروغ دینے پر زور دیا۔ وزیراعظم نے ذرائع ابلاغ کے ذریعے عوامی آگاہی مہم چلانے اور بین الاقوامی تجربات سے استفادہ کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
ذیابیطس کا بڑھتا ہوا چیلنج، وزیراعظم کی موثر حکمت عملی اور آگاہی مہم کی ہدایت