تاریخ میں کسی بھی شخص سے زیادہ جانیں بچائی ہیں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

واشنگٹن(رم نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ٹروتھ سوشل' پر جاری اپنے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے تاریخ میں کسی بھی دوسرے شخص کے مقابلے میں سب سے زیادہ انسانی جانیں بچائی ہیں۔ نوبیل امن انعام نہ ملنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ انہوں نے ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے اور اسرائیل سمیت پورے مشرقِ وسطیٰ کو تباہ کرنے سے روکا۔ امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ روس-یوکرین جنگ اور ایران سے متعلق تنازع وہ اہم معاملات ہیں جنہیں وہ حل کرنے یا طے کرنے کی توقع رکھتے ہیں۔