نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب کرنا اور فعال شہری بنانا ہماری ترجیح ہے: وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی

کوئٹہ(رم نیوز) وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کوئٹہ آل پاکستان سی ایم بلوچستان گولڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کا بنیادی ہدف نوجوانوں کو کھیلوں جیسی صحت مند سرگرمیوں سے جوڑنا اور انہیں معاشرے کا فعال شہری بنانا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ریاست اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہیں ، کامیابی پاکستان کی ہوگی۔