گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیر صدارت آج صوبائی اپیکس کمیٹی کا اجلاس طلب

پشاور(رم نیوز)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیر صدارت آج صوبائی اپیکس کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے، جس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور اعلیٰ عسکری حکام کی شرکت متوقع ہے۔ اجلاس میں صوبے کے 12 حساس اضلاع میں امن و امان کی بحالی اور فوج کی تعیناتی سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔