واشنگٹن (رم نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس اور یوکرین کے مابین توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو محفوظ رکھنے کے لیے فوری جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔ اس اقدام کا بنیادی مقصد دونوں ممالک میں بجلی کے نظام کو حملوں سے بچا کر عام شہریوں کو بلاتعطل فراہمی یقینی بنانا ہے۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے امریکی صدر کے اس فیصلے کا مثبت انداز میں خیرمقدم کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگر روس ان حملوں کو روکتا ہے تو یوکرین بھی اس پر مکمل عمل کرے گا۔
ٹرمپ کی کوششیں ، روس اور یوکرین میں توانائی جنگ بندی طے