سعودی دارالحکومت کے تمام سکولوں میں ایک ہفتے کے لیے آن لائن کلاسز کا اعلان

ریاض (رم نیوز)سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر میزائل حملے کے بعد احتیاطی تدابیر کے تحت شہر بھر کے تمام سکولوں میں ایک ہفتے کے لیے تعلیمی سرگرمیاں آن لائن منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سعودی وزارت تعلیم کے مطابق یہ قدم سکیورٹی وجوہات کی بنا پر اٹھایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں یہ دوسرا موقع ہے جب ریاض کے سکولوں کو آن لائن نظامِ تعلیم پر لایا گیا ہے۔