پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کر ٹی20 سیریز جیت لی

راولپنڈی(رم نیوز)پاکستان نے دوسرے ٹی20 میچ میں سری لنکا کو 82 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔راولپنڈی میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے 215 رنز بنائے، جس میں معاذ صداقت کے 96 اور صاحبزادہ فرحان کے 73 رنز شامل تھے۔ جواب میں سری لنکا کی ٹیم 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 133 رنز ہی بنا سکی۔ محمد عمران رندھاوا نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ شاندار اننگز پر معاذ صداقت کو 'پلیئر آف دی میچ' قرار دیا گیا۔