عالمی مارکیٹ میں برینٹ اور امریکی خام تیل کے نرخوں میں نمایاں کمی

لندن (رم نیوز)عالمی منڈی میں روس کی جانب سے تیل کی ترسیل بہتر ہونے کی توقعات کے تحت خام تیل کے نرخوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 1 ڈالر 37 سینٹ (1.31 فیصد) کمی کے بعد 103 ڈالر 35 سینٹ فی بیرل پر آ گئی ہے۔ اسی طرح، امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹر میڈیٹ خام تیل کی قیمت بھی 1 ڈالر 30 سینٹ (1.42 فیصد) گراوٹ کے ساتھ 90 ڈالر 55 سینٹ فی بیرل ریکارڈ کی گئی ہے۔