ترک دنیا کے تعلقات سرحدوں سے کہیں آگے: صدر اردوان

انقرہ (رم نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ترک ریاستوں کے باہمی تعلقات محض جغرافیائی حدود تک محدود نہیں بلکہ یہ ایک مشترکہ تاریخ اور مضبوط قلبی رشتوں پر قائم ہیں۔کوجایلی میں منعقدہ ’’ترک دنیا کے نوجوانوں کا اجتماع‘‘ کے نام اپنے خصوصی پیغام میں صدر اردوان نے نوجوانوں کو خوشحال مستقبل کا معمار قرار دیتے ہوئے ان کی مکمل پشت پناہی جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ماہ کے آخر میں انقرہ میں متوقع ترک ریاستوں کی تنظیم او ٹی ایس کی 13ویں سربراہی کانفرنس کا مقصد ’’زبان، فکر اور عمل میں اتحاد‘‘ کے ہدف کو مزید عملی جامہ پہنانا ہے۔