روس مکمل سیز فائر کرے تو یوکرین میں انتخابات کرانے کو تیار ہیں:یوکرین صدر زیلنسکی

کیف(رم نیوز)یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ اگر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن 60 روز کی مکمل جنگ بندی پر آمادہ ہو جائیں تو وہ ملک میں نئے انتخابات کرانے کے لیے تیار ہیں۔ غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ پیوٹن کو دو ماہ کا مکمل سیز فائر دینا چاہیے، جس کے بعد یوکرین میں انتخابی عمل کا آغاز کر دیا جائے گا۔

انہوں نے یہ موقف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کی جانے والی تنقید کے بعد اختیار کیا ہے، جن کا کہنا تھا کہ یوکرین کی جانب سے روسی آئل ریفائنریز پر حملوں اور تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے بعد اب یوکرین کو نیا صدر منتخب کرنا چاہیے۔ امریکی صدر کے بیان کا جواب دیتے ہوئے زیلنسکی نے واضح کیا کہ یوکرین کے رہنما کا انتخاب صرف وہاں کے عوام کا صوابدیدی حق ہے، جبکہ وہ یہ بھی بخوبی جانتے ہیں کہ روسی صدر خود بھی یوکرین کی قیادت کی تبدیلی کے خواہاں ہیں