معاشی ترقی کی شرح 4 فیصد سے زائد رہے گی،وفاقی وزیر خزانہ

بنکاک(رم نیوز)بلوم برگ ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ رواں مالی سال معاشی ترقی کی شرح 4 فیصد سے زائد رہنے کی توقع ہے، جبکہ آئی ایم ایف معاہدے سے 1.21 ارب ڈالر کی معاونت کی راہ ہموار ہو چکی ہے۔امریکہ کے ساتھ 10 ارب ڈالر کے فنڈ پر بات چیت جاری ہے اور ملک میں ایندھن کا مناسب ذخیرہ موجود ہے۔ وزیر خزانہ نے بتایا کہ حکومت کا رواں مالی سال 5 سے 6 سرکاری اداروں کی نجکاری سے ایک ارب ڈالر سے زائد حاصل کرنے کا ہدف ہے، جس میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں اور ہوائی اڈوں کے امور شامل ہیں۔ حکومت کا مقصد معیشت میں نجی شعبے کو فروغ دینا اور کاروبار کے لیے سازگار ماحول بنانا ہے۔