لندن(رم نیوز) برطانوی وزیر اعظم انڈی برنہم کاکہنا ہے کہ برطانیہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فوری طور پر "پائیدار توانائی کی جنگ بندی" کے نفاذ کے مطالبے کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر اپنے ایک بیان میں برطانوی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اگر روس اپنے حملے روک دے تو یوکرین اس کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ انہوں نے ایک روز قبل یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے اس معاملے پر تفصیلی گفتگو کی تھی، اور ان کے نزدیک عالمی منڈیوں میں توانائی اور ایندھن کی فراہمی کو بحال کرنے کا یہ سب سے بہترین راستہ ہے۔ دوسری جانب، کینیڈین وزیر اعظم مارک کارنی کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک علیحدہ بیان کے مطابق، انہوں نے بھی صدر زیلنسکی سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران توانائی کی جنگ بندی کے لیے اپنی "غیر متزلزل حمایت" کا اعادہ کیا ہے۔