امن و امان پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، ترقیاتی منصوبے قربان کیے جاسکتے ہیں: فیصل کریم کنڈی

پشاور(رم نیوز)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں سکیورٹی کو اولین ترجیح قرار دیا گیا۔گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ شدت پسندی کے خاتمے کے لیے ترقیاتی فنڈز کی قربانی دی جا سکتی ہے مگر سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے پولیس اور سی ٹی ڈی کی تمام جائز ضروریات فوری پوری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام اداروں کو اب یکسو ہو کر کام کرنا ہوگا۔ انھوں نے عزم ظاہر کیا کہ جو کام 13 سال میں نہ ہو سکا، وہ اگلے 3 ماہ میں کر کے دکھائیں گے، جبکہ ناقص کارکردگی والے افسران کو ہٹا دیا جائے گا۔