کراچی(رم نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک بار پھر ایک لاکھ 66 ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال ہو گیا ہے۔ آج ٹریڈنگ کے آغاز پر مارکیٹ میں 900 سے زائد پوائنٹس کا شاندار اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ کا ہنڈرڈ انڈیکس بڑھ کر 1 لاکھ 66 ہزار 70 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1964 پوائنٹس کی نمایاں کمی کے ساتھ 1 لاکھ 65 ہزار 124 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج،ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 66 ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال