خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کا معاملہ ، صدر مملکت نے آج شام سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس بلا لیے

اسلام آباد(رم نیوز) خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال پر اہم پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں گورنر راج اور ایمرجنسی کی توثیق کے معاملے پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں (قومی اسمبلی اور سینیٹ) کے الگ الگ اجلاس آج طلب کر لیے ہیں۔ان کا ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ان اجلاسوں میں خیبرپختونخوا میں نافذ ہونے والے گورنر راج اور ایمرجنسی سے متعلق بلز باضابطہ طور پر پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ علاوہ ازیں، اس اہم پارلیمانی دن کے تناظر میں مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی کمیٹی کا اہم مشاورتی اجلاس بھی آج شام 4 بجے منعقد ہوگا۔