واشنگٹن(رم نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس اور چین کی جانب سے ایران کی امداد کی تمام اطلاعات کو بے بنیاد قرار دے کر مسترد کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ٹروتھ سوشل' پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ناقدین کے یہ دعوے محض قیاس آرائیاں ہیں کیونکہ ماسکو اور بیجنگ کے پاس خطرے میں ڈالنے کے لیے بہت کچھ موجود ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر ایسی کوئی مدد دی جا رہی ہوتی تو واشنگٹن کو اس کا فوری علم ہو جاتا، اور اگر روس یا چین نے اس تنازع میں مداخلت کی تو انہیں اس کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔
روس اور چین ایران کی مدد نہیں کر رہے،امریکی صدر ٹرمپ