سعودی عرب پر حملے ناقابل برداشت ، ترکیہ ہر مشکل میں سعودی بھائیوں کے ساتھ ہے، طیب اردوان

استنبول(رم نیوز)ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے ریاض ایئرپورٹ پر حوثی ملیشیا کے حملے اور اس کے نتیجے میں عمرہ زائرین کی شہادت پر گہرے دکھ اور شدید مذمت کا اظہار کیا ہے۔ ترک صدر نے اپنے بیان میں دوٹوک الفاظ میں کہا کہ سعودی عرب پر ہونے والے تمام غیر قانونی اور غیر انسانی حملوں کے خلاف ترکیہ اپنے سعودی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ خطے میں خونریزی، انتشار اور تقسیم پھیلانے والی قوتیں کسی کی دوست نہیں ہو سکتیں۔ اس کے ساتھ ہی صدر اردوان نے کہا کہ مکہ معاہدے کی پارلیمانی منظوری کا عمل آئندہ چند روز کے اندر مکمل کر لیا جائے گا۔