پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج راولپنڈی میں کھیلا جائے گا

راولپنڈی(رم نیوز)پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا اور آخری معرکہ آج راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں سجے گا۔ میزبان قومی ٹیم کو سیریز میں پہلے ہی 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، اور گرین شرٹس سیریز میں مہمان ٹیم کو وائٹ واش کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ میچ سے قبل سری لنکن ٹیم نے سٹیڈیم میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیا جبکہ پاکستانی کھلاڑیوں نے آرام کیا۔ واضح رہے کہ دوسرے میچ میں پاکستان نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے سری لنکا کو 82 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی۔