اسلام آباد(رم نیوز)پاک روس تعلقات میں ایک نئے دور کا آغاز ہو گیا ہے جہاں روس کے وزیر داخلہ ولادیمیر کولاکولتسیف چار روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ روس کا کوئی وزیر داخلہ پاکستان کے دورے پر آیا ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کی دعوت پر آنے والے روسی وزیر داخلہ کا اسلام آباد آمد پر وزیر مملکت طلال چوہدری نے پرتپاک استقبال کیا۔ اپنے اس چار روزہ دورے کے دوران روسی وزیر داخلہ پاکستانی عسکری اور سیاسی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے، جن میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ، سیکیورٹی امور اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
روسی وزیر داخلہ چار روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے