کراچی(رم نیوز) شہرِ قائد میں ہواؤں کا رخ تبدیل ہونے کے باعث موسم شدید گرم اور مرطوب ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کی شمال مغربی سمت سے چلنے والی گرم ہواؤں کی وجہ سے درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ اور بدھ کو 38 ڈگری تک تجاوز کرنے کا امکان ہے۔ شہر میں آج دوپہر تک درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب کم ہو کر 38 فیصد پر آ گیا۔ واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے پہلے ہی خبردار کیا تھا کہ رواں سال اکتوبر کا مہینہ معمول سے زیادہ گرم رہے گا، جبکہ اس سیزن میں ایل نینو (El Nino) کے اثرات کی وجہ سے شہر میں خاطر خواہ بارشیں بھی نہیں ہو سکیں۔
کراچی میں ہواؤں کی سمت تبدیل، آج اور کل شدید گرمی کی لہر متوقع