قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آج ہوں گے

اسلام آباد(رم نیوز) خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی توثیق کے لیے آج قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاسوں میں الگ الگ قراردادیں پیش کی جائیں گی۔ قومی اسمبلی کا آٹھ نکاتی اور سینیٹ کا 13 نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا ہے، اس میں آئین کے آرٹیکل 232 کے تحت صوبے میں ایمرجنسی کے نفاذ کی توثیق کی قرارداد شامل کی گئی ہے۔