پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی

اسلام آباد(رم نیوز) اوگرا کی سفارشات اور حکومتی پٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی ہے۔ پٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول 2 روپے 71 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 3 پیسے فی لٹر سستا کر دیا گیا ہے۔نئی قیمتوں کے نفاذ کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 392 روپے 66 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 396 روپے 82 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔