اسلام آباد(رم نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکرٹری جنرل لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود نے ملاقات کی، جس میں دفاعی تعاون اور علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران وزیراعظم نے جنرل (ر) نعمان کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ مکہ دفاعی معاہدہ خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے ایک تاریخی قدم ہے۔ انہوں نے سعودی عرب کی خودمختاری اور دفاع کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان برادر ملک کے دفاع کے لیے ہمیشہ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل نے معاہدے کے تحت دفاعی اور تزویراتی تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے بنائی گئی حکمت عملی سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف اور مکہ دفاعی اتحاد کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات، خطے کی سکیورٹی پر گفتگو