لندن(رم نیوز) مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور سپلائی کے خدشات کے پیش نظر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ابتدائی کاروباری اوقات میں برینٹ خام تیل کی قیمت 89 سینٹ (0.8 فیصد) اضافے کے ساتھ 106.58 ڈالر فی بیرل ہو گئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کی قیمت بھی 80 سینٹ (0.9 فیصد) بڑھ کر 94.94 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں دوبارہ تیزی