تیسرا ٹی ٹوئنٹی،سری لنکا کی فتح، سیریز پاکستان کے نام

راولپنڈی(رم نیوز) سیریز کے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی، تاہم قومی ٹیم پہلے ہی ابتدائی دو میچ جیت کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کر چکی ہے۔راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔ کپتان صاحبزادہ فرحان 76 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ جواب میں سری لنکا نے 169 رنز کا ہدف 18ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا، جس میں کپتان کوشل مینڈس کی ناقابل شکست 87 رنز کی اننگز شامل تھی۔