اسلام آباد(رم نیوز) صدر آصف علی زرداری نے تیل اور گیس کے شعبوں میں روس کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کی گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ یہ بات انہوں نے روس کے وزیر داخلہ ولادیمیر کولوکولٹسوف سے ملاقات کے دوران کہی۔
ملاقات میں تجارت، توانائی، صنعتی ترقی، علاقائی رابطہ کاری اور انسداد دہشتگردی کے شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر زور دیا گیا۔ صدر زرداری نے پاکستان اور روس کے درمیان براہ راست پروازوں کی بحالی پر زور دیا۔ روسی وزیر داخلہ نے مختلف عالمی فورمز، خصوصاً اقوام متحدہ میں پاکستان کی غیر مشروط حمایت پر شکریہ ادا کیا اور صدر آصف علی زرداری کو روس کے دورے کی سرکاری دعوت دی۔