عمان کے وزیر خارجہ کی اسلام آباد آمد، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے اہم ملاقات اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(رم نیوز) عمان کے وزیر خارجہ سید بدر بن حمد البوسعیدی سرکاری دورے پر اسلام آباد میں وزارتِ خارجہ پہنچ گئے ہیں، جہاں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے ان کا پُرجوش استقبال کیا۔وزارت خارجہ میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، تجارتی تعاون، اقتصادی شراکت داری اور باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔ اس دورے کا مقصد دونوں برادر ممالک کے درمیان سفارتی اور معاشی تعلقات کو مزید فروغ دینا ہے۔