یمن کی صورتحال اور علاقائی کشیدگی: ایران اور عمان کے وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ

تہران(رم نیوز) ایران اور عمان کے وزرائے خارجہ نے خطے کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور بالخصوص یمن کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ہے۔ ارنا کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور عمانی ہم منصب سید بدر البوسعیدی کے درمیان ہونے والے ٹیلیفونک رابطے میں خطے میں امن و استحکام کی بحالی کے لیے سفارتی کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ یمن اور سعودی عرب کے درمیان تناؤ میں اضافے کے پیش نظر ایران نے علاقائی سطح پر رابطے بڑھا دیے ہیں، اور اس سلسلے میں ایرانی وزیر خارجہ گزشتہ چند روز کے دوران مصر، ترکیہ، عراق اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ سے بھی مشاورت کر چکے ہیں۔