اسلام آباد(رم نیوز) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے، جس کے دوران خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج سے متعلق قرارداد پیش کر دی گئی۔اجلاس کے آغاز پر وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے ایوان سے گفتگو کرتے ہوئے استدعا کی کہ موجودہ اہم صورتحال کے پیش نظر وقفہ سوالات کو معطل کیا جائے۔ ایوان کی اجازت کے بعد قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کی کارروائی معطل کر کے باقاعدہ باضابطہ کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔
قومی اسمبلی کا اجلاس، خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی سے متعلق قرارداد پیش