ریاض(رم نیوز) سعودی کابینہ نے یمن میں حوثیوں کے خلاف اتحادی فورسز کی کارروائیوں کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ سعودی عرب پر حملے جاری رہنے کی صورت میں سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔کابینہ کے اجلاس میں مکہ، مدینہ اور ریاض سمیت اہم مقامات پر حملوں کی شدید مذمت کی گئی، جبکہ بحیرہ احمر میں بحری آمدورفت اور ملک میں تیل کی ترسیل مکمل بحال ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
حوثی حملے بند نہ ہوئے تو سنگین نتائج ہوں گے: سعودی کابینہ