وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی امریکی سفیر سے ملاقات، معاشی تعاون اور تجارتی امور پر گفتگو

بینکاک(رم نیوز) وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاس کے موقع پر تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں امریکی محکمہ خارجہ کے سفیر سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ معاشی تعاون، تجارتی فریم ورک معاہدے کی پیشرفت اور امریکہ سے توانائی کی درآمدات میں اضافے کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

وزیر خزانہ نے اس موقع پر ایندھن کی بلاتعطل فراہمی اور کم آمدنی والے صارفین کو سہولت دینے کے اقدامات اجاگر کیے۔ بات چیت میں منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کی مالی معاونت کی روک تھام ، فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے فالو اپ امور، اور امریکی ڈیولپمنٹ فنانس کارپوریشن و ایگزیم بینک کے ذریعے سرمایہ کاری کے فروغ پر بھی غور کیا گیا۔ وزیرِ خزانہ نے ریکوڈک منصوبے، اہم معدنیات پر تعاون، پراجیکٹ سکیورٹی اور نجی سرمایہ کاری کے مواقع پر روشنی ڈالی ، اس کے علاوہ ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے اور یورو بانڈ ٹوکنائزیشن کے امکانات پر بھی بات چیت کی گئی۔