محکمہ موسمیات کی پیشگوئی، بالائی علاقوں میں بارش اور کشمیر میں ژالہ باری کا امکان

لاہور(رم نیوز) محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی ہے۔رپورٹ کے مطابق کشمیر، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا، اسلام آباد اور بالائی و وسطی پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ کشمیر کے بالائی حصوں میں بعض مقامات پر ژالہ باری اور موسلا دھار بارش بھی متوقع ہے۔ دوسری جانب سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، تاہم بلوچستان کے چند اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔