اسلام آباد(رم نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کاکہنا ہے کہ درمیانی راستہ نکالنے کے لیے مذاکرات کی طرف آنا چاہئے۔بلاول بھٹو نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ درمیانی راستہ نکالنے کے لیے مذاکرات کی طرف آنا چاہئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ حکومت سے کہتا ہوں بات چیت کے لیے پھر ہاتھ بڑھائے۔مجبوری میں ایمرجنسی لگائی ہمیشہ کے لیے نہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ دہشت گردی کا مقابلہ متحد ہوکر کرنا ہے۔
درمیانی راستہ نکالنے کے لیے مذاکرات کی طرف آنا چاہئے: بلاول بھٹو