لاہور سمیت پنجاب میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری سے سردی بڑھ گئی

لاہور(رم نیوز)لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار اور درجہ حرارت کم ہو کر 22 ڈگری سینٹی گریڈ ہو گیا ہے۔ بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے اور فیڈر ٹرپ ہونے سے بجلی کی فراہمی بھی عارضی طور پر معطل ہوئی۔ لاہور کے علاوہ منچن آباد، ننکانہ صاحب، سیالکوٹ اور حافظ آباد میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی۔ دوسری جانب، آزاد کشمیر اور چترال کے بالائی علاقوں اور سیاحتی مقامات (بشمول اڑنگ کیل، گریس ویلی اور شونٹھر) میں برفباری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔