خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کی توثیق، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج طلب

اسلام آباد(رم نیوز)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے آئین کے آرٹیکل 54 کے تحت آج پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کر لیا ہے، جس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی (گورنر راج) کے نفاذ کی توثیق لی جائے گی۔ گزشتہ روز قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اس ایمرجنسی کے نفاذ کی توثیق کی گئی تھی، تاہم اپوزیشن جماعتوں نے اس کی مخالفت کرتے ہوئے اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔علاوہ ازیں، قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے تحریک انصاف کو ایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش کی ہے اور پی ٹی آئی ارکان ثناء اللہ مستی خیل اور داوڑ کنڈی کے پروڈکشن آرڈرز جاری کر دیے گئے ہیں۔