واشنگٹن(رم نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ ایران کے معاملے پر امریکہ نے حتمی لائحہ عمل تیار کر لیا ہے، اس لیے انتظار کریں اور دیکھیں کہ اگلا قدم کیا اٹھایا جاتا ہے۔ اپنے ایک خطاب میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اس وقت یہ واضح نہیں کہ ایران میں اصل طاقت اور قیادت کس کے ہاتھ میں ہے، تاہم ان کا سب سے اہم ہدف ایران کو کسی بھی قیمت پر جوہری ہتھیاروں سے دور رکھنا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے یوکرین جنگ کے حوالے سے سابقہ امریکی انتظامیہ پر تنقید کی اور آئندہ مڈٹرم انتخابات میں ری پبلکنز کے حق میں ووٹ دینے کی زور دار اپیل کی۔
ایران کے معاملے پر امریکہ نے حتمی لائحہ عمل تیار کر لیا :امریکی صدر ٹرمپ