ماسکو(رم نیوز)روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کاکہنا ہے کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے استعمال کے باعث سائبر خطرات ایک خطرناک نئی سطح پر پہنچ چکے ہیں، جن سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے روس اپنی ڈیجیٹل خودمختاری اور سائبر سکیورٹی کے نظام کو مزید مستحکم کرے گا۔ سائبر سکیورٹی کے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر کا کہنا تھا کہ معیشت، رسد، نقل و حمل، سماجی خدمات اور شہری ڈھانچے کو اس وقت شدید بیرونی دباؤ کا سامنا ہے۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ خطرات کا بروقت تجزیہ کریں، غیر ملکی ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر انحصار کم کریں اور سائبر حملوں کا فوری اور مؤثر جواب دینے کا نظام بہتر بنائیں۔ صدر پیوٹن نے قانون نافذ کرنے والے اداروں، ٹیلی کمیونیکیشن اور مالیاتی کمپنیوں کے مابین باہمی تعاون بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ روس معیشت اور سماجی شعبوں میں مصنوعی ذہانت کے فروغ کے ساتھ ساتھ ڈیٹا کے تحفظ کے جدید ترین نظام بھی متعارف کرا رہا ہے۔
بڑھتے ہوئے سائبر خطرات ، روس ڈیجیٹل خودمختاری اور سکیورٹی مزید سخت کرے گا، صدر پیوٹن