صدر زیلنسکی کی برطانوی وزیراعظم سے ملاقات ،برطانیہ کی یوکرین کیلئے دفاعی مدد تیز کرنے کی یقین دہانی

لندن(رم نیوز) یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے برطانوی وزیراعظم سے اہم ملاقات کی ہے، جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی تعلقات اور یوکرین کی موجودہ صورتحال پر غور کیا گیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق ملاقات کے دوران یوکرین کے دفاعی تعاون اور عسکری امداد پر کھل کر بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر برطانوی وزیراعظم نے یوکرین کی بھرپور حمایت جاری رکھنے کا عزم دہراتے ہوئے اعلان کیا کہ جنگی حالات کے پیشِ نظر یوکرین کو فضائی دفاعی نظاموں کی فراہمی کا عمل مزید تیز کیا جائے گا