پشاور (رم نیوز) پشاور کے علاقے دیر کالونی میں نجی سکول کی تین منزلہ عمارت کی چھت گرنے سے 28 بچے اور ایک خاتون ٹیچر جاں بحق ہو گئیں۔ حادثے میں 25 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ کئی بچے اب بھی ملبے تلے دبے ہیں، جنہیں نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال نے ہلاکتوں کی تصدیق کر دی ہے، جاں بحق بچوں کی عمریں 7 سے 13 سال کے درمیان ہیں۔
پشاور ،دیر کالونی میں سکول کی چھت گر گئی