اسلام آباد(رم نیوز) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع ہو چکا ہے، جس کا آغاز پشاور کے نجی سکول میں چھت گرنے کے دلخراش سانحے میں معصوم بچوں اور ٹیچر کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور رنج کے اظہار کے ساتھ کیا گیا۔ ایوان میں جاں بحق ہونے والوں کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔اجلاس کے باقاعدہ آغاز پر وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ سے متعلق صدارتی فرمان منظوری کے لیے ایوان میں پیش کر دیے ہیں۔
سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع