خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کا نفاذ، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس نے توثیق کردی

اسلام آباد(رم نیوز) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت منعقدہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کا صدارتی فرمان کثرتِ رائے سے منظور کر لیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس کے دوران وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور کی جانب سے پیش کی جانے والی توثیقی تحریک کے حق میں 214 ووٹ پڑے جبکہ مخالفت میں 56 ووٹ آئے۔