اسلام آباد(رم نیوز) صدرمملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پشاور کے نجی سکول میں چھت گرنے کے دلخراش واقعے میں معصوم بچوں اور اساتذہ کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیانات میں صدرِ مملکت نے کہا کہ اس صدمے نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا ہے، جبکہ وزیراعظم نے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے بلندیِ درجات اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے۔
پشاور سکول حادثہ، صدر مملکت اور وزیراعظم کا لواحقین سے اظہارِ تعزیت