کراچی(رم نیوز) محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ کے مطابق کراچی میں آئندہ چند روز کے دوران موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق آج شہر کا پارہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیے جانے جبکہ جمعہ اور ہفتہ کو درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک تجاوز کرنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو اصل درجہ حرارت سے زیادہ حبس اور گرمی محسوس ہوگی۔
کراچی میں گرمی ، درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان