نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ترک وزیر خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ، غزہ کی صورتحال اور او آئی سی اجلاس پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(رم نیوز)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان کے ساتھ ٹیلی فون پر اہم رابطہ کیا ہے، جس دوران دوطرفہ تعلقات اور خطے کی موجودہ صورتحال پر غور کیا گیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے غزہ اور فلسطین کے معاملات پر تبادلہ خیال کرنے کے علاوہ عراقی دارالحکومت میں 17 اور 18 اکتوبر کو شیڈول او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے آئندہ اجلاس کی حکمت عملی اور ایجنڈے پر بھی اہم مشاورت کی۔