کیلیفورنیا(رم نیوز)وٹس ایپ نے بغیر اکاؤنٹ کے بھی افراد کو کالز میں شامل کرنے کا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔ اب صارفین کال لنک شیئر کرکے ایسے افراد کو بھی گفتگو کا حصہ بنا سکتے ہیں جو وٹس ایپ استعمال نہیں کرتے۔ لنک موصول کرنے والا شخص بغیر کوئی ایپ انسٹال کیے صرف ویب براؤزر کے ذریعے کال جوائن کر سکے گا۔ یہ سہولت انفرادی اور گروپ کالز دونوں کے لیے ہے جس میں بیک وقت 32 افراد شریک ہوسکتے ہیں، اور اس تمام گفتگو کو اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا مکمل تحفظ حاصل ہوگا۔
وٹس ایپ کا ایک زبردست فیچر، اب بغیر اکاؤنٹ کے بھی کالز میں شرکت ممکن