اسلام آباد (رم نیوز)قومی اسمبلی کا اجلاس آج طلب کیاگیا ہے جس کے لیے 7 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔ اجلاس کے دوران وقفہ سوالات سمیت اہم قومی اور عوامی امور زیر بحث آئیں گے۔ پاکستان کلائمیٹ چینج ترمیمی بل 2026 بھی ایوان میں پیش کیا جائے گا۔ اجلاس میں صدر مملکت کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر اظہار تشکر کی تحریک پر بحث اور خشک سالی سے متاثرہ بلوچستان کے شمالی پشتون علاقوں میں پانی ذخیرہ کرنے کے منصوبوں کے حوالے سے بھی توجہ دلاؤ نوٹس ایجنڈے کا حصہ ہیں۔
قومی اسمبلی کا اجلاس آج طلب