پشاور (رم نیوز)پشاور میں سکول کی چھت گرنے کے واقعے پر گورنر خیبرپختونخوا نے آج ایک اہم اجلاس طلب کر لیا ہے، جہاں واقعے کی 3 رکنی انکوائری کمیٹی اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ اجلاس میں سیکرٹری تعلیم، کمشنر، ڈپٹی کمشنر پشاور اور ایم ڈی پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی کو طلب کیا گیا ہے۔ اس دوران تعلیمی اداروں میں حفاظتی انتظامات کا جائزہ لے کر مستقبل میں ایسے حادثات کی روک تھام کے لیے اہم فیصلے کیے جائیں گے۔
پشاور سکول حادثہ، گورنر خیبرپختونخوا کا اہم اجلاس، انکوائری رپورٹ پیش کی جائے گی