اسلام آباد (رم نیوز) ایف بی آر نے تجارتی تنظیموں کی درخواست پر انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں 31 اکتوبر تک توسیع کر دی ہے۔ اس سے قبل یہ تاریخ 15 اکتوبر مقرر کی گئی تھی۔دریں اثنا، ملک میں انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد 68 لاکھ 15 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، جن میں 45 لاکھ سے زائد دیگر افراد اور 22 لاکھ سے زائد تنخواہ دار افراد شامل ہیں۔
ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ 31 اکتوبر تک بڑھا دی گئی